• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن سے رومانٹک ہوں، بیوی سے جھوٹ بول لیتا ہوں، ہمایوں سعیدجیو کے”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی رومانٹک ہیں۔ ”جیونیوز“ کے ہنستے مسکراتے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے ایک واقعہ نے اُنہیں ہلا کر رکھ دیا۔ بچپن سے رومانٹک ہوں، بیوی سے جھوٹ بول لیتا ہوں،ہمایوں سعید کے مطابق: ”مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا موبائل چھننے والا ہے، اس لیے میں نے اُسے گاڑی کے نیچے چھپا دیا، لیکن ڈکیتوں نے میرا پرس چھین لیا۔ میں نے اُنہیں اپنا چہرہ دکھایا کہ شاید وہ مجھے پہچان لیں، وہ پہچان بھی گئے تھے لیکن بولے کہ ’تو مجھے پسند نہیں، میری اماں کو پسند ہے‘۔“اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی میں صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ سواری کے ساتھ سڑکوں پر سفر کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے“۔ شو کے ایک سیگمنٹ میں ہمایوں سعید نے اپنے قریبی ساتھیوں کیلئے بھی دلچسپ پیغامات دیئے۔ انہوں نے کہا: ”ماہرہ خان کو مشورہ دوں گا کہ مجھے مشورے نہ دیا کریں جبکہ خلیل الرحمان قمر سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں“۔ ”ہنسنا منع ہے“ ناظرین جمعہ کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید