کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایم اے جناح روڈپر واقع ہیڈآفس میں واحد آپریشنل لفٹ جمعرات کوگر گئی جس سے لفٹ آپریٹر اور سوار ایک ملازم معمولی زخمی ہو گئے دن گیارہ بجے اس واقعہ کے بعدلفٹ کو مرمت کے لئے بند کر دیاگیااس تاریخی عمارت میں انگریز کے زمانے کی دو لفٹیں نصب ہیں ایک دو ماہ سے بند ہے اور ایک چل رہی تھی ایکسئن بلڈنگ کا کہنا ہے کہ لفٹ گری نہیں اوپر کی منزل سے سلپ ہو کر نیچے آگئی تھی کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا جمعے کو لفٹ کو مرمت کے بعد دوبارہ چلا دیا جائے گا۔