• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں بہو کا ساس پر بہیمانہ تشدد: پوتے نے ویڈیو بنا کر پولیس کو دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب میں بہو کا ساس پر بہیمانہ تشدد، پوتے نے ویڈیو بنا کر پولیس کو دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ہ واقعہ کوٹھے گاؤں میں پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں بہو کو ساس کے بال کھینچتے، بار بار تھپڑ مارتے اور یہاں تک کہ اسٹیل کے گلاس سے مارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے پوتے نے اپنے موبائل فون پر اس تشدد کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ اگرچہ وہ اپنی ماں سے مسلسل ’’مما، بس کرو‘‘ کہتا رہا، لیکن اس نے اپنی دادی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
اہم خبریں سے مزید