اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے فل کورٹ بنچ کی تشکیل کے حوالہ سے مصطفی نواز کھوکھر کی آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی گئی ، مصطفی نواز کی اپیل میں رجسٹرار آفس کا 19 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ آئینی ترمیم کا کیس آئینی بینچ نہیں بلکہ صرف فل کورٹ بنچ کی سن سکتا ہے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا فل کورٹ بنچ کے سامنے ان درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔