کراچی( سید محمد عسکری )ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں انھوں نے اپنا استعفی قائم مقام چئیرمین/ وفاقی سیکریٹری تعلیم کو ارسال کردیا ہے جسے قبول بھی کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کے درمیان اربوں روپوں کے لیپ ٹاپ کی خریداری کے معاملے میں سنگین اختلافات ہو گئے تھے جس کے بعد سابق چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کمیشن کا اجلاس بلا کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو فارغ کردیا تھا تاہم ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم نے عدالت سے اسٹے لے لیا تھا اس دوران ڈاکٹر مختار احمد کی مدت پوری ہوگئی اور لیپ ٹاپ کے معاملے پر ان کی بھی توسیع نہیں ہوئی جب کہ چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج وفاقی سیکریٹری تعلیم کو دے دیا گیا تھا۔ زرائع کے مطابق ضیاالقیوم کو دبائو کا سامنا تھا۔