• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پیدائش کے فوراً بعد دی جانے والی ہیپاٹائٹس بی ویکسین کی تاخیر پر غور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد دی جانے والی ہیپاٹائٹس بی ویکسین میں تاخیر پر غور کر رہی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ویکسین مؤخر کی گئی تو بچپن میں ہیپاٹائٹس بی کے کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں اور اموات بھی ہو سکتی ہیں۔

یہ ویکسین 1981 سے امریکا میں استعمال ہو رہی ہے اور ماہرین کے مطابق اس ویکسین کے استعمال نے بچوں میں بیماری تقریباً ختم کردی ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ویکسین کو 12 سال کی عمر تک مؤخر کیا جاسکتا ہے۔

صحت سے مزید