کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر 14ایف میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ حمزہ عرف گورکن جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی بہن کے گھر سے نکل کر جارہا تھا کہ ملزمان نے قریب سے اسے کنپٹی پر ایک گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئے ،مقتول گورکن، پولیس و دیگر اداروں کے لئے مخبر ی کا کام بھی کرتا تھا، ہجرت کالونی گلی نمبر 53 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ فرید اللہ زخمی ہو گیا، فیوچر کالونی میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزم اختر سید نے اپنے بھائی 46 سالہ وزیر شاہ کے سر پر کلہاڑی کا وار کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔