• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب آگ لگنے سے 20سے زائد جھونپڑیاں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 سے زائد جھونپڑیاں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید