• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد، گھر کے واش روم سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی، واقعہ خودکشی نہیں، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد تھانے کی حدود شیر پائو کالونی سواتی محلہ میں گھر کے واش روم سے 14سالہ ماریہ دختر دلبر جان کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ماریہ کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا ہے ،اس حوالے سے ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کے گلے میں رسی نما کسی چیر کے نشان ہیں جس سے مقتولہ کا گلا گھونٹا گیا، پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ ممکنہ طور قتل ہوسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید