کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اکتوبرکو شارع فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کے سلسلے میں برنس روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جان و مال کی حفاظت کیلئے آواز اٹھائیں گےدریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں کراچی کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز میں 100 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔