کراچی (پ ر)جمعیت علما ء اسلام یوتھ ونگ ضلع ویسٹ کے صدر احمد سلطان کے والد انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازجنازہ سرجانی ٹاون جامع مسجد احمد رضامیں ادا،تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی،دریں اثناجمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہبر مولانا محمد خان شیرانی، سینیٹر گل نصیب خان، سینیٹر اسماعیل بلیدی، مولانا شجاع الملک،قاسم آغا، پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، مفتی حماد اللہ مدنی، مفتی عابد، مفتی عبد السلام شامزئ مولانا ریاض الرحمنٰ اور دیگر سیاسی، مذہبی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔