کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری اورعلامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ٹرمپ منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حیدر کرار اورنگی ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہے بلکہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف یہود و نصاریٰ کی ایک منظم اور گہری سازش ہے۔