کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے کوئلے کی چوری میں ملوث ملزم علی مراد کو گرفتار کر کے 31 ٹن سے زائد کوئلہ برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گوداموں سے کوئلہ چوری کر کے اپنے کارخانوں میں ذخیرہ اور فروخت کرتا تھا۔