کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمدعلی قائد بھی موجود تھے، ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی،سماجی اور مذہبی صورتحال سمیت مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔