کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے میں ملوث دو ملزمان بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کو گرفتار کر لیا،پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3اکتوبر کو واقعہ کامقدمہ درج کیا تھا جس میں مدعی نے بتایا تھا کہ مذکورہ دونوں ملزمان نے میری 10سالہ بیٹی سے گٹکا منگوایا اورجب بیٹی گٹکا دینے اندر گئی تو دونوں ملزمان نے زیادتی کی کوشش کی۔