• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلوان گوٹھ سے ملنے والے انسانی سر کا دھڑ مغل ہزارہ گوٹھ سے مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سے بدھ کو ایک بیگ سے انسانی سر برآمد ہوا تھا، پولیس نے مغل ہزارہ گوٹھ میں کارروائی کے دوران مقتول کا دھڑ بھی برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32سالہ امداد حسین ولد رضا خان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے قتل میں اس کے دو دوست محمد مدثر علی خان عرف بھولو ولد ناصر حسین اور افتخار حسین عرف علی ولد نظر حسین ملوث ہیں ، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر مقتول کا دھڑ برآمدکیا گیا ہے، مقتول اور اس کے گرفتار دوست آئس کا نشہ کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید