• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوردبرد کیس؛ سرکاری خبر رساں ادارے کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 2 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کرپشن کیس میں سرکاری خبر رساں ادارے کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ اور شاہد لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر 38 کروڑ روپے کی خردبرد کا الزام ہے ،اس سلسلے میں 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں لہٰذا عبوری ضمانت کیلئے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید