• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے نئے قونصل جنرل نے عہدہ سنبھال لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے نئے قونصل جنرل نے عہدہ سنبھال لیا، حکومتِ سری لنکا نے مسٹر سنجیوا پٹیویلا کو کراچی میں سری لنکا کے قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل کے طور پر تعینات کر دیا ہے ۔مسٹر پٹیویلا نے 1999میں یونیورسٹی آف کیلنیا سے گریجویشن کے بعد سری لنکا کی پبلک سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2005میں ڈپارٹمنٹ آف کامرس میں شامل ہوئے اور اس وقت ڈائریکٹر آف کامرس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تقریبا 25 سالہ عوامی خدمات کے دوران انہوں نے کئی اہم سفارتی اور انتظامی عہدوں پر کام کیا ہے۔انہوں نے سویڈن، ملائیشیا اور سعودی عرب میں سری لنکا کے مشنز میں مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دیں، جن میں فرسٹ سیکرٹری (کمرشل)، کانسلر اور سب سے حالیہ طور پر 2019سے 2023تک ریاض میں سری لنکا کے سفارتخانے میں منسٹر (کمرشل)شامل ہیں
اہم خبریں سے مزید