• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، مال برادار گاڑی سوئے افراد پر چڑھ گئی، 8جاں بحق

شکارپور(جنگ نیوز) شکارپور میں مال برادار گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 8افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے۔ آلو اور پیاز سے بھری ہوئی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے مزدا گاڑی کو تحویل میں لے لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
اہم خبریں سے مزید