• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن اگلے ہفتے تک طول پکڑنے کا امکان

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ کانگریس میں فنڈنگ بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وفاقی ادارے بدھ سے فنڈز کے بغیر ہیں اور عوامی خدمات متاثر ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اہم معاشی رپورٹس معطل کر دی ہیں، جس سے امریکی معیشت پر غیر یقینی کے سائے گہرے ہو گئے ہیں۔ تنازع کی اصل وجہ ڈیموکریٹس کا صحت کی سبسڈی میں توسیع کا مطالبہ ہے، جبکہ ریپبلکنز اس پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بحران مزید طول پکڑ سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید