• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر

کینٹربری (جنگ نیوز) چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر، 63 سالہ سارہ مولالی1,400سالہ تاریخ میںسب سے بڑے مذہبی عہدے پر فائز ہوگئی، قدامت پسند گروہوں نے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ چرچ آف انگلینڈ نے پہلی بار اپنی 1,400سالہ تاریخ میں ایک خاتون کو سب سے بڑے مذہبی عہدے پر فائز کر دیا ہے۔ 63سالہ سارہ مولالی کو جمعہ کے روز آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کیا گیا۔ وہ نہ صرف چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کریں گی بلکہ دنیا بھر کے تقریباً 8 کروڑ 50لاکھ اینگلیکن عیسائیوں کی علامتی روحانی رہنما بھی ہوں گی۔ مولالی 2018 سے لندن کی بشپ کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں اور اب مارچ 2026 میں کینٹربری کیتھیڈرل میں ان کی باقاعدہ تعیناتی کی تقریب ہوگی۔ وہ پہلے بھی کئی سماجی اصلاحات کی حامی رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید