• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو اسلامی نظریاتی کونسل کی قرار داد میں گستاخ کہنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل سے 5نومبر کو عدالتی معاونت طلب کر لی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ انجنئیر محمد علی مرزا کے خلاف درج مقدمات اور الزامات کی تفصیل فراہم کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مستند علما تھے، انہوں نے کہا کہ وہ گستاخ ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ ملزم کا کیسے دفاع کر رہے ہیں؟ ملزم خود اسلامی نظریاتی کونسل کی قرار داد کو چیلنج کیوں نہیں کر رہا؟ درخواست گزار نے کہا کہ ایسے فتوے پہلے مجھ پر بھی لگے ، میں بھی اس طرح کے معاملے سے گزر چکا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید