• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے افغانستان سے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے‘ گنڈاپور

پشاور (آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد بات چیت ناگزیر ہے‘خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویزسے اتفاق کرلیا ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی باعزت اورمرحلہ وارطریقے سے ہونی چاہیے تاکہ انسانی ہمدردی اورخطے کے امن دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید