• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں تھیٹر نے آتشزدگی اور فائرنگ کے بعد بھارتی فلموں کی نمائش روک دی

اونٹاریو( جنگ نیوز)کینیڈا میں تھیٹر نے آتشزدگی اور فائرنگ کے بعد بھارتی فلموں کی نمائش روک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق صوبے اونٹاریوں کے ایک مقامی تھیٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی فلموں کی نمائش بند کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب تھیٹر کو دو سنگین واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک آتشزدگی کی کوشش اور دوسرا فائرنگ کا حملہ۔تھیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ یہ حملے براہِ راست اس وجہ سے ہوئے کہ سینما ہال بھارتی فلموں کی نمائش کر رہا تھا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اپنے عملے ، ناظرین اور کمیونٹی کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید