• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو متنازع پوسٹس حذف کرنیکا حکم

ممبئی(جنگ نیوز) بمبئی ہائی کورٹ نے معروف جیولری برانڈ ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کو ریلیف دیتے ہوئے گوگل، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکم دیا ہے کہ وہ وہ تمام پوسٹس حذف کریں جن میں اس برانڈ کو "پاکستان ہمدرد" قرار دیا گیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب برانڈ کا تعلق انسٹاگرام کی ایک انفلوئنسر سے جوڑا گیا۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی یا گمراہ کن پوسٹس نہ صرف برانڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ صارفین کو بھی گمراہ کرتی ہیں، اس لیے ایسی تمام مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید