• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت خزانہ کا متحدہ عرب امارات کے الفایا ریلوے اسٹیشن کا دورہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے الفایا ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اتحاد ریل کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی جدید ترین اور تیز رفتار ٹرین میں الفایا ڈپو سے دبئی کے علاقے القدرہ تک کا سفر کیا۔ الفایا ریلوے سٹیشن پہنچنے پر یو اے ای اور اتحاد ریل کے حکام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا استقبال کیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو اتحاد ریل کے حکام نے اس جدید ریل کی خصوصیات اور ریل نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید