• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ اپنی درخواستیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل کے نام ارسال کریں۔درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا۔درخواستیں 8اکتوبر 2025تک ہاؤس نمبر 8، گلی نمبر 19، ایف-8/2، زرداری ہاؤس، اسلام آبادپہنچ جانی چاہیں۔
اہم خبریں سے مزید