• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چینی درآمد کا آرڈر دے چکی ، کوئی ضرورت نہ تھی، شوگر ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے تین لاکھ ٹن سے زائد چینی درآمد نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چینی درآمد کا آرڈر دے چکی، کوئی ضرورت نہ تھی،ملک میں وافر ذخیرہ ہوتے ہوئے چینی درآمد کرنا کسانوں  اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،شوگر انڈسٹری شروع سے اس بات کا اعادہ کر رہی تھی کہ ملک میں چینی کے وافر ذخیرے کے ہوتے ہوئے چینی درآمد کرنا سراسر کسانوں اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید