• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب پولیس گردی کیخلاف ملک گیر یوم سیاہ، سیاہ پرچم لہرا دیئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، نمائندگان جنگ) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں صحافیوں نے ہوم سیاہ منایا ،نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرادئیے گئے ، نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں کے علاؤہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ، مولانا فضل الرحمان کاصحا فیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہچاہتے ہیں پریس کلب پر ہونے والا حملہ آخری حملہ ہو۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اظہار یکجہتی کے لیے بڑے وفد کے ہمراہ شریک ہوئے اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر پولیس گردی قابل مذمت ہے ، صحافی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہوں، ہر چار دیواری کا ایک تقدس ہوتا ہے، صحافی پرامن لوگ ہیں، پولیس نے صحافیوں کے گھر میں داخل ہوکر ان کو مارا، ہم صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے رابطہ کرکے پریس کلب پر حملے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ قبل ازیں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب پرحملہ، 40 ہزار صحافیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری پر حملہ ہے پوری صحافت کا تقدس پامال کیا گیا ، ملک بھر کے پریس کلبوں کے عہدیداران اور یوجیز کےصدور نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید