تل ابیب (جنگ نیوز) گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو ’دہشت گرد‘ قرار دیا اور ان کا مذاق اڑایا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں بن گویر کو ایک حراستی مرکز میں دکھایا گیا جہاں بدھ کو غزہ کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو رکھا گیا تھا۔
بن گویر نے کارکنوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں فلوٹیلا کے دہشت گرد ہیں، انہیں دیکھیں، یہ قاتلوں کے حامی ہیں، ان کے جہازوں پر بھی مکمل گندگی اور بدنظمی تھی، یہ اصل مقصد کے لیے نہیں آئے تھے۔