کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 5 زخمی ملزمان سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے بلاک 2 کراچی اکیڈمی کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان دانیال اور عبید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ زمان ٹائون پولیس نے کورنگی کراسنگ الطاف ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کی شناخت عزیز عرف ہارون کے نام سے ہوئی۔