کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی معین آباد میں جائیداد کے تنازع پر تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود متعین آباد ایک نمبر ارشد کریانہ اسٹور کے قریب گزشتہ روز تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والا 40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا۔پولیس نے بتایا کہ 3 اکتوبر کو جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی اختر سید نے ہتھوڑے کا وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی 40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ کو شدید زخمی کردیا تھا جو جناح اسپتال میں زیر علاج تھا ۔زخمی وزیر خان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس نےبتایا کہ جاں بحق ہونےوالا شخص بے روز گار تھا۔مقتول کا بڑا بھائی ملزم اختر واقعہ کے بعد سے فرار یے۔ہولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔