• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں مالیت کی ملکی کرنسی برآمد، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے کروڑوں مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان عبدالواسع اور دانیال خضر کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو شاہراہ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید