• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کیس، اسکول ملازم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گزری تھانہ کی حدود پی این ٹی کالونی میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے کیس میں گرفتار اسکول کے ملازم دیپک کمار کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔عدالت نےکہا کہ متاثرہ بچی کا بیان اور میڈیکل رپورٹ سمیت ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ،ملزم کے خلاف سنگین الزامات ہیں ان حالات میں ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف ایک ماہ بعد مقدمہ درج کرایا گیا ہے ،مدعی مقدمہ نے واقعے کے بعد کہیں شکایت درج نہیں کرائی تھی ،ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں سنی سنائی باتوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کارروائی کی جھوٹی تسلیاں دلوائی تھیں ،لیکن اسکول انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید