کراچی (محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی مرزا توصیف احمد نے ملزم نصیب گل عرف عمران کو اپنی سگی بھانجی کےساتھ زنا کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادا نہ کرنےپر ملزم کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ملزم ضمانت پر تھا۔ سزا سنائے جانےپر ملزم کو تحویل میں لیکر جیل بھیج دیا گیا۔ملزم کا جیل میں گزرا ہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی بھانجی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردونگا۔سرکار کی طرف سے پراسیکیوٹر شیخ حنا ناز شمس نےپیروی کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مدعیہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔