• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین ٹرمپ منصوبے کو مسترد کرتی ہے، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ٹرمپ منصوبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے، حکومت نے فلسطینیوں کی آمادگی کے بغیر اس ایجنڈے کو کیسے تسلیم کرلیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار عوام کو معاہدے سے مطلق بے وقوف نہ بنایئے کل اگر کشمیری عوام کے بغیر ٹرمپ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا ایجنڈا دیتے ہیں کیاحکومت قبول کریگی۔علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری کے ساتھ کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہے بلکہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف یہود و نصاری کی ایک منظم اور گہری سازش ہے۔ غزہ کے عوام کو انکے وطن، شناخت، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت سے محروم کرنے کی اس مذموم کوشش کیخلاف امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا ہو گی۔ اس منصوبے کا مقصد غزہ کو سیاسی طور پر تنہا، معاشی طور پر مفلوج، اور انسانی سطح پر تباہ کرنا اوروہاں کی مزاحمتی آواز کو مکمل طور پر خاموش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک مشرق وسطیٰ میں امن و امان کے خیر خواہ نہیں،ٹرمپ کی امن تجاویزات کو عرب و مسلم ممالک کو مسترد کرنا چاہئے۔ رہنمائوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ کرنے سینیٹر مشتاق سمیت 150 سے زائد نہتے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امدادر قافلے پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی پانیوں میں قانون اور انسانیت دونوں کی صریح توہین ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید