• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، رہائشی عمارت سے عمررسیدہ شخص کی لاش، بے ہوش خاتون ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں واقع رہائشی عمارت سے عمر رسیدہ شخص کی لاش اور ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملیں۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں واقع عثمان پلازہ نامی رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر واقع فلیٹ سے ایک بزرگ شخص کی لاش اور ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملیں۔ دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او نعیم راجپوت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 75 سالہ نظام الدین عثمانی اور بے ہوش خاتون کی 65 سالہ آمنہ زوجہ جمال الدین کے ناموں سے ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں آپس میں بہن بھائی ہیں۔دونوں کی ایک روز قبل امریکہ کی فلائٹ تھی جہاں انہوں نے اپنے بھانجے کے پاس جانا تھا تاہم بیماری کے باعث انھیں ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید