کراچی ( اسٹاف رپورٹر)موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر دوست کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا ہے۔