• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، مبینہ چور مکان مالک کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹائون میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا مبینہ چور مکان مالک کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔تھانہ اورنگی ٹاون پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ایم پی آر کالونی میں ایک زیر تعمیر مکان میں تین نامعلوم ملزمان چوری کی نیت سے داخل ہوئے۔اسی دوران مالک مکان اعجاز جو سورہاتھااس کی آنکھ کھل گئی۔ مالک مکان نے اپنی پستول سے فائرنگ کردی جس سے ایک چور کو گولی لگی،زخمی سمیت تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا جس ملزم کو گولی لگی تھی وہ فرار ہونے کے بعد کچھ فاصلے پر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید