• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد آباد، ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن ہی اننگز اور 140 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احمدآباد ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے روز ہفتے کو ہی اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی۔کھیل کے تیسرے ویسٹ انڈیز نے 286 رنز کے دبائو میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں بھارتی بولرز کی جھولی میں گرتی رہیں، کوئی بیٹر زیادہ دیر کریز پر جم نہ سکا۔ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں اپنی پہلی اننگز جتنا اسکور بھی نہ کرسکی اور 146 رنز پر ہمت ہار گئی۔ایلک اتھانازی نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 25 اور جیڈن سیلز 22 رنز بناسکے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے چار، محمد سراج نے تین، کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی،دوسرے روزکھیل کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹوں پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔دھروو جوریل 125، رویندرا جدیجا ناٹ آٹ 104 اور کے ایل راہول 100 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو جبکہ جیڈن سیلز، جومیل وریکن اور کھاری پیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید