• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے اسپن بولر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔قومی کرکٹر ابرار احمد کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہوئی، ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد وہ لاہور میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ، رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ۔ابرار احمد پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔

اسپورٹس سے مزید