کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر19 ون ڈے کپ میں جمعے کو چھٹے راؤنڈ کے میچز میں ایبٹ آباد کے احمد حسین،لاہور کے علی حسن بلوچ نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ فیصل آباد کے مومن قمر نے چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،فیصل آباد نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرا یا۔ راولپنڈی نے حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو 4 وکٹوں سے مات دی۔ اسلام آباد نے بہاولپور کو 13 رنز سے ہرادیا۔ایبٹ آبادنے پشاور کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ملتان نے لاڑکانہ کو3رنز سےشکست دی،لاہور بلوز نے کراچی بلوز کو 92 رنز سےمات دی۔آزاد جموں کشمیر نے ڈیرہ مراد جمالی کو 38 رنز سے ہرا یا۔