کرا چی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہفتے کو کولمبو میں تیز بارش کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔آسٹریلوی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرپہلی پوزیشن پر موجود ہے۔