کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت سیاسی کشیدگی اور ایشیا کپ کر کٹ تنازعات کے پس منظر میں خواتین ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کا ایک اہم معرکہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہوگا،بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں ناکامی کے بعد پاکستانی خواتین کھلاڑی بھارت کو شکست دینے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہی ہیں، پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے شروع ہوگا،میچ کے لئے منتظمین نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں،میچ کے لئے کولمبو میں بہت زیادہ جوش نظر آرہا ہے،آئی سی سی سمیت تما م ٹیموں کی کھلاڑیوں کی نظریں بھی اس اہم ترین معرکہ پر مرکوز ہے،پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ صرف اس میچ پر ہے، بنگلہ دیش کے خلاف کیا نتائج تھا اسے بھلا کر اپنے صفر کو آگے لے جانا چاہتے ہیں،ہفتے کو بارش کے بعد قومی خواتین کھلاڑیوں کاآوٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، شام کو قومی خواتین ٹیم نےگامنی ڈِسانایَئکے ان ڈور کرکٹ نیٹس میں بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پلئیرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،کوچز نے پاور ہٹنگ اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے بارے پلئیرز کو ٹپس دیں ،کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی ،ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے تنازعات سامنے آنے کے بعد آئی سی سی خواتین ورلڈکپ کو تنازعات سے بچانے کے لیے چوکنا ہوگیا۔ ہفتے کوپاکستان خواتین ٹیم کی کپتان کی پریس کانفرنس شروع ہوئی توصحافیوں نے دبے الفاط میں پاک بھارت موجودہ صورتحال پر سوال کیے تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپواکازی نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔