• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کیمپ کے چار کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی کیمپ میں شامل چار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز کردیا گیا،ان میں محمد رضوان، حسن علی، سلمان علی آغا اور ساجد خان شامل ہیں،ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر چاروں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا سے سیریز سے قبل فرسٹ کلاس فارمیٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چاروں کھلاڑی جنوبی افریقا سے سیریز سے پہلے قائد اعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید