• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کر کٹ ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل، قومی کھلاڑی پرجوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک اہم معرکہ اتوار کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم کی کھلاڑی اس میچ کے لئے پرجوش اور پر عزم ہیں،وہ جیت کے لئے بے تاب دکھائی دے رہی ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کا جمعے کو ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، ٹیم ہفتے کوسری لنکا کے شہر کولمبو میں پریکٹس کرے گی،آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ میں باؤنس بیک کی کوشش کریں گے ۔ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دبائو نہیں ہوگا، ہماری توجہ میدان کے باہر کی صورت حال پر نہیں بلکہ صرف کھیل پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں، اس سے میچ کا رخ بدل گیا۔ آگے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے، چند کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی تھیں۔دوسری جانب آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں جمعے کوانگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 70 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایمی نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، بیومونٹ نے اکیس رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی کوئی بھی بولر انگلش ٹیم کی وکٹ حاصل نہ کرسکی۔جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیل کر صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، لنسی اسمتھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید