کراچی(سٹاف رپورٹر)بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز آسٹریلیا نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ روہت شرما کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ہفتے کوسڈنی میں بھارت نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف 38.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔