• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ٹرک باراتی قافلے سے ٹکرا گیا، دولہے کا بھائی ہلاک، دو زخمی

خیرپور(بیورو رپورٹ) کوٹ ڈیجی کے قریب تیز رفتار ٹرک بارات قافلے کے ساتھ ٹکراگیا۔دولہے کابھائی موقع پر ہلاکدو خواتینشدید زخمی ہو گئیں۔واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل،ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کے قریب شگرملز روڈ پر تیز رفتار ٹرک بارات کے قافلے کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دولہے کا بھائی حبدار قناصرو ٹرک کے ٹائروں کے نیچے کچل کر ہلاکہوگیا جبکہ دو خواتینمسمات ثمینہ اور مسمات زینت قناصرو شدید زخمی ہوگئیں موت کے شکار نوجوان حبدار قناصرو کی لاش تعلقہ اسپتال کوٹ ڈیجی منتقل کی گئی جبکہ خواتینکو سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا واقعے پر شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئی کوٹ ڈیجی پولیس کے مطابق حادثہ کرنے والےٹرک کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید