• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ریاض کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم؛ سرفراز قمر ڈاہا بطور چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس بحال

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ڈاکٹر ریاض کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو بطور چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس بحال کر دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز قمر ڈاہا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جا ری کیا جس میں ڈاکٹر ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں الیکشن کے تحت چیف کمشنر بنے۔ صدر آصف علی زرداری نے 31اگست 2025کے حکم کے تحت عہدے سے برطرف کر کے ڈاکٹر ریاض کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نئے الیکشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آئندہ کیلئے چیف کمشنر تعیناتی شفاف طریقے سے ہو گی۔

ملک بھر سے سے مزید