• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو میدانِ جنگ بنانا قبول نہیں، اے پی ایم ایس او

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی ادارے علم، تحقیق اور فکری تربیت کے لئے قائم کیے جاتے ہیں، انہیں میدانِ جنگ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی استاد کے دفتر میں گھس کر طلبہ پر حملہ غنڈہ گردی کے زمرے میں آتا ہے، اور اگر اس واقعہ کے متعلقہ فریقین نے جامعہ کی انتظامیہ کو شکایت درج کروائی ہے لیکن انتظامیہ نے بروقت ایکشن نہیں لیا تو انتظامیہ بھی اس کی ذمہ دار ہے۔ تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی طالبعلم بدمعاشی پر اتر آئے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہر شکایت کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف ضابطہ اخلاق اور قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔ ہم میڈیا، والدین اور طلبہ و طالبات سے اپیل کرتے ہیں کہ تنازعات کو جذباتی بنیاد پر نہ بڑھائیں بلکہ قانون اور ضابطے کے دائرے میں رہتے ہوئے حل تلاش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ شواہد کی بنیاد پر ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے واضح پالیسی مرتب کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید